ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جھارکھنڈمیں گزشتہ 10 دنوں میں 993 کورونا مریض سامنے آئے 

جھارکھنڈمیں گزشتہ 10 دنوں میں 993 کورونا مریض سامنے آئے 

Sat, 11 Jul 2020 22:29:02    S.O. News Service

رانچی،11 /جولائی (آئی این ایس انڈیا) گزشتہ10 دنوں میں ریاست میں 993 کورونا مریض پائے گئے۔ جبکہ اسی دس دنوں میں 293 مریض صحت یاب ہوکر وطن واپس آئے ہیں۔ یعنی جتنے مریض صحت مند ہو رہے ہیں اس سے تین گنا زیادہ نئے مریض آ رہے ہیں۔

یکم جولائی کو ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2525 تھی جو 11 جولائی کو بڑھ کر 3518 ہوگئی۔ اسی دوران یکم جولائی  کو ریاست میں 1931 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔۔ اتنے ہی دن میں صحتمند ہونے والے مریضوں کی تعداد 293 سے بڑھ کر 2224 ہوگئی ہے۔ یکم جولائی کو ریاست میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح جہاں 76.71 تھی وہیں 11 جولائی کو گھٹ کر 63.21 فیصد ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 156 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ نئے مریضوں کے بعد ریاست میں اب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3518 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت سی ایم ہاؤس کے ملازمین کا نمونہ کورونا جانچ کے لئے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر کے پریس ایڈوائزر، اسپیشل برانچ کے افسران اور سی ایم کی سکیورٹی میں تعینات پولیس اہلکاروں کا نمونہ بھی لیا گیا ہے۔ تمام نمونے کی رپورٹیں اتوار کی شام تک متوقع ہیں۔ملک کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ میں بھی کورونا انفیکشن اور اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، جھارکھنڈ میں یہ تعداد 3500 کو عبور کر چکی ہے۔ 30 جون کو ریاست میں اموات کی شرح 0.60 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 0.70 فیصد ہوگئی ہے۔ 


Share: